میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تعمیراتی سرگرمیوں پرپابندی، کھربوں کی سرمایہ کاری کو خطرہ،70انڈسٹریز میں کام بند ہوسکتا ہے

تعمیراتی سرگرمیوں پرپابندی، کھربوں کی سرمایہ کاری کو خطرہ،70انڈسٹریز میں کام بند ہوسکتا ہے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ میں تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندیوں نے تعمیراتی شعبے کی مشکلات بڑھادی ہیں۔ لاگت میں اضافے سے پریشان بلڈرز کے نزدیک پابندی کا دورانیہ طویل ہوا تو اس سے کھربوں روپے کی سرمایہ کاری خطرے سے دوچار ہوجائے گی۔نگراں صوبائی حکومت کی تعمیرات پر عائد پابندیوں سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ آباد کے سابق چئیرمین محسن شیخانی نے کہا کہ لوگوں میں تشویش ہے مگر امید کرتے ہیں کہ جو نئی پالیسی دی جائے گی اس میں زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجٹلائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا جس میں قانونی کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں تعمیراتی سرگرمیاں پہلے ہی لاگت بڑھنے کی وجہ سے جمود کا شکار ہیں۔ آباد کے نائب چئیرمین ندیم جیوا نیاسٹیل کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔ انھوں نے کہا کہ سریا کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جس سے لاگت بڑھ رہی ہے اور لاگت بڑھنے سے پروجٹیکس متاثر ہیں تعمیراتی شعبے میں پہلے ہی کئی ماہ سے سرگرمیاں کم ہورہی ہیں۔ ایسے میں یہ نئی پابندی طویل عرصے کے لیے ہوئی تو اس انڈسٹری سے جڑی ستر سیز ائد انڈسٹریز میں کام بند ہوجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں