میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کے اگست کے بل میں جولائی میں ہونے والا اضافہ بھی شامل

بجلی کے اگست کے بل میں جولائی میں ہونے والا اضافہ بھی شامل

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک میں رواں ماہ بجلی کے بِل ایک دم اتنے زیادہ کیسے آگئے؟ بجلی بلوں میں ہوش ربا اضافے کی ایک وجہ بنیادی ٹیرف بڑھنا ہے تو دوسری جانب جولائی میں ہونے والے اضافے کو بھی اگست کے بلوں میں شامل کرنا ہے۔بجلی کا بنیادی ٹیرف جولائی میں 7 روپے 50 پیسے بڑھایا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن جولائی کے آخری ہفتے میں اس وقت جاری کیا گیا جب بلز جاری کیے جاچکے تھے۔ اِس طرح یہ بوجھ دونوں ماہ کے بلوں میں تقسیم کرنے کے بجائے اگست کے بلوں میں یکمشت شامل کیا گیا۔ اسی وجہ سے رواں ماہ کے بلز میں صارفین پر دہرا بوجھ پڑا۔اگست کے بلوں میں اضافہ شدہ نئے بنیادی ٹیرف کے ساڑھے 7 روپے۔ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپے 81 پیسے۔سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے پچیس پیسے کا اضافی بوجھ بھی شامل ہے۔ بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ بنیادی قیمت 50روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔اسی طرح یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت جتنی زیادہ ہوگی۔ اسی حساب سے ٹیکسز بھی زیادہ ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں