میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مندر کیلئے اربوں کی اراضی جعل سازی سے ہتھیانے کی کوشش ناکام

مندر کیلئے اربوں کی اراضی جعل سازی سے ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

مندر کیلئے مختص اربوں کی اراضی کو جعل سازی کے ذریعے ہتھیانے کی کوشش میئرکراچی نے ناکام بنا دی۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بروقت مداخلت کرکے اربوں روپے کی قیمتی اراضی کو ٹھکانے لگانے سے بچا لیا، مندرکی اراضی کو ہتھیانے کی کارروائی میں شامل کے ایم سی لینڈ افسروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔سولجربازار تھانے کے قریب پلاٹ نمبر9 مکھی چھوہٹ رام روڈ سولجر بازار نمبرایک شری مری ماتا مندر کیلئے مختص ہے، مندر کے لئے اراضی1995ء میں ہندو کمیونٹی کے نام ٹرانسفر کی گئی تھی۔ہندو کمیونٹی کے ہیرا لال کو مندر کی اراضی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی تھی، ہیرا لال کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی ریکھا نے عمران شمسی اوربلڈر مافیا کے ساتھ مل کر2013ء میں قبضہ کرلیا، مندر سے شری مری ماتا کی مورتی بھی ہٹا دی اوراسے 40 گز کی ایک جگہ منتقل کردیا تھا۔مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نیمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کے ایم سی حکام کو ہدایات جاری کردیں، میئر کراچی کے مطابق مذکورہ اراضی صرف اورصرف مندرکے لئے استعمال کی جائے گی، مندر کی موجودہ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دستاویزات جعلی ہیں۔میئر کراچی نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیاجائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں