میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کیس ، شاہ محمود قریشی کا ہائی کورٹ سے رجوع

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کیس ، شاہ محمود قریشی کا ہائی کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔شاہ محمود قریشی نے جسمانی ریمانڈ کے تین آرڈرز کے خلاف درخواست دائر کردی شاہ محمود قریشی نے 20 ، 21 اور 25 اگست کے ٹرائل کورٹ کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ۔ درخواست میں کہاگیاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جسمانی ریمانڈ دینے کے آرڈر کالعدم قرار دیکر جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے ۔ درخواست میں کہاگیاکہ وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے بدنیتی پر مبنی میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں