میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تعمیراتی منصوبوں پر بھاری رقم بٹورنے میں مصروف

ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تعمیراتی منصوبوں پر بھاری رقم بٹورنے میں مصروف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس کا تعمیراتی منصوبوں پر بھاری رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری، نگران سرکار کی پابندی کے بعد بلڈرز کو پرانی تاریخوں میں این او سیز جاری کرنے کے جھانسے، عدنان شاہ بخاری نے ریجن آفس کو یرغمال بنا لیا، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اکاؤنٹس عدنان شاہ بخاری کا تعمیراتی منصوبوں پر بھاری رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میںبڑے تعمیراتی منصوبوں کی این او سیز کی مد میں کروڑوں روپے بطور رشوت لئے جا چکے ہیں، تاہم نگران حکومت کی جانب سے نقشوں کی منظوری پر پابندی کے بعد عدنان شاہ کی جانب سے بلڈرز کو پرانی تاریخوں میں این او سیز جاری کرنے کے جھانسے دیے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق اتھارٹی سسٹم کے افسران نے پابندی کے بعد پرانی تاریخوں میں این او سیز نکالنے کیلئے منصوبہ بنا لیا جس کی مد میں رشوت کی رقم ڈبل لی جائیگی، واضع رہے کہ ہر سسٹم کے چہیتے عدنان شاہ نے ریجن آفس کو یرغمال بنا رکھا ہے اور تمام افسران عدنان کی بے جا مداخلت کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں