میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارشوں، سیلاب سے تباہی سندھ حکومت کیخلاف عوام مشتعل

بارشوں، سیلاب سے تباہی سندھ حکومت کیخلاف عوام مشتعل

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

جام خان شوروکاپتلہ نذرآتش،مظاہرین نے
منتخب نمائندوں کے جنازے پڑھادیے
بارشوں نے سندھ میں بڑے انسانی المیے کو جنم دے دیا، لاکھوں لوگ بے یارو مددگار، سندھ حکومت نے ہاتھ کھڑے کردیئے، کئی شہر بدستور زیر آب، حیدرآباد میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
صوبائی وزیرکاپتلہ حیدرآبادمیں نذرآتش کیاگیا،کندھ کوٹ میں منتخب نمائندوں اورافسران کی غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی گئی، جامشورو، سانگھڑ ، نوابشاہ ، عمرکوٹ ،میہڑ، خیرپور سمیت کئی شہروں میں احتجاج
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بارشوں نے سندھ میں بڑے انسانی المیے کو جنم دے دیا، لاکھوں لوگ بے یارو مددگار، سندھ حکومت نے ہاتھ کھڑے کردیئے، کئی شہر زیر آب، حیدرآباد میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، بارش متاثرین سڑکوں پر آگئے، حیدرآباد کے نسیم ننگر چوک پر صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کا پتلہ نذر آتش، جامشورو، سانگھڑ ،نوابشاہ ، شاہ، شاہ پورچاکر، عمرکوٹ ،میہڑ، خیرپور، ٹنڈو غلام علی سمیت کئی شہروں میں احتجاج، روڈ بلاک، منتخب نمائندے گم، کندھکوٹ میں منتخب نمائندوں اور افسران کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی ، وزیراعلیٰ کے حلقے میں موجود منچھر جھیل اوور ٹاپ، محکمہ آبپاشی کا عملہ لال جھنڈہ لہرا کر فرار، سیوہن سمیت آسپاس کے دیہات ڈوبنے کا خطرہ، تفصیلات کے مطابق بارشوں نے سندھ بھر میں انسانی المیے کو جنم دے دیا ہے، لاکھوں لوگ بے یارو مددگار سڑکوں،کئمپوں، سرکاری عمارتوں، دیہات اور شہروں میں موجود ہیں، سندھ بھر کا نظام زندگی مکمل طور مفلوج ہوگیا ہے جبکہ سندھ حکومت و انتظامی مشینری تاحال غائب دکھائی دیتی ہے، سندھ کے مختلف شہروں و دیہات میں پانی نہ نکالنے سمیت امدادی کارروائیاں نہ کرنے پر متاثرین سڑکوں پر آگئے ہیں جبکہ منتخب نمائندے اپنے حلقوں سے غائب ہیں، حیدرآباد میں عوامی تحریک ضلع حیدرآباد کی جانب سے متاثرین کو امداد نہ دینے اور قاسم آباد سے نکاسی آب نہ ہونے پر نسیم ننگر چوک پر دہرنا دیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کا پتلہ نذر آتش کرکے سندھ کو پیپلزپارٹی نے ڈبویا کے نعرے لگائے. سانگھڑ میں مظاہرین نے نوابشاہروڈ بلاک کرکے دہرنا دیا،، کے این شاہ میں خدا واہ اور کالی موری کو کٹ دینے کے خلاف ہزاروں لوگوں کو ایم این اے رفیق جمالی کے خلاف احتجاج جاری ہے، عمرکوٹ میں بارش متاثرین نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جامشورو میں بارش متاثرین نے انڈس ہائے وے بلاک کرکے دہرنا دیا، میہڑ میں بارش متاثرین نے لاڑکانہ قمبر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا، ٹنڈو غلام علی میں بھی بارش متاثرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا، خیرپور میں بارش متاثرین نے خیرپور لاڑکانہ روڈ بلاک کردیا، کندہکوٹ میں بارش متاثرین نے پانی میں کندہکوٹ کشمور کے منتخب نمائندوں، ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران کی علامتی غائبانہ نماز جنازہ پڑھ کر انوکھا احتجاج کیا، وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے سیوہن کی منچھر جھیل ہ اوور ?اپ کرکے پانی کی سطح آخری حد آر ایل 20 سے تجاوز کرگئی جس کے بعد محکمہ آبپاشی منچھر جھیل پر خطرے کی علامت لال جھنڈہ لہرا کر فرار ہوگیا، منچھر جھیل اوور ٹاپ ہونے کے بعد سیوہن سمیت بوبک شہر سمیت آسپاس کے سینکڑوں دیہات ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا جبکہ انتظامی مشینری اور منتخب نمائندے غائب ہوچکے ہیں، لاڑکانہ کے شہر وارھ کے قریب واقعہ ایف پی بند کے کمزور ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے شھر کو خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے، سندھ بھر میں بارش کے شدید تباہی کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں لیکن سندھ حکومت مکمل طور ناکام دکھائی دیتی ہے، مختلف اضلاع کی افسران ابھی تک بارش متاثرین کو ریسکیو کرنے، کئمپوں میں پہنچانے اور امدادی سرگرمیاں شروع کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں جبکہ سندھ کے اکثر شہر زیر آب ہیں اور نکاسی آب کا عمل ابھی تک شروع نہ ہوسکا ہے، حیدرآباد شھر میں پاک فوج نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں