میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ کی جامع مسجد قبا سائٹ پر قبضہ قائم رکھنے کے لیے سازشیں

بنوریہ قبضہ گروپ کی جامع مسجد قبا سائٹ پر قبضہ قائم رکھنے کے لیے سازشیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

محلے کے بااثر لوگوں کی مداخلت کے بعد مفتی نعیم ،قاری سلیم کو امامت سے نہ ہٹا سکے مگر وہ جمعہ کی خطابت کے لیے بحال نہیں ہو سکے
حاجی اشتیاق نے بنوریہ کو دینی ادارہ سمجھتے ہوئے مفتی نعیم سے سرپرستی کی درخواست کی تو اُنہوںنے فوراً ہی مسجد کے کاغذات ہتھیالیے
کراچی(نمائندہ جرأت)جامعہ بنوریہ العالمیہ (سائٹ) کے بدنام زمانہ قبضہ گروپ نے سائٹ کی اکثر مساجد کے پُرانے نظام کو اُتھل پتھل کرکے رکھ دیا ہے۔ مساجد میں انتشار پیدا کرکے مختلف طرح کے جھگڑوں سے مساجدکو اپنے قبضے میں لانے کے حوالے سے بدنام قبضہ گروپ کے خلاف اب ہر جگہ مزاحمت کے آثار پیدا ہورہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنوریہ قبضہ گروپ ان دنوں میٹروول سیکٹر ۲،سائٹ ، میں واقع جامع مسجد قبامیں بھی طرح طرح کے فتنے کھڑے کررہا ہے۔آج سے دس برس قبل مذکورہ مسجد کے متولی حاجی اشتیاق نے جامعہ بنوریہ کو ایک دینی ادارہ سمجھتے ہوئے مفتی نعیم مرحوم سے سرپرستی کی درخواست کی تو مفتی نعیم نے فوراً ہی اُن سے مسجد کے کاغذات طلب کر لیے۔ بنوریہ قبضہ گروپ کی وارداتوں سے بے خبر متولی حاجی اشتیاق نے اُنہیں مسجد کے کاغذات فراہم کردیے۔ بنوریہ نے کاغذات ہاتھ کرنے کے بعد مسجد کا تمام نظم ونسق اور چندے پر اپنے ہاتھ صاف کرنے شروع کردیے۔ اطلاعات کے مطابق بنوریہ قبضہ گروپ نے سب سے پہلے مسجد کے پرانے امام قاری سلیم کو ہٹانے کی سازش کی اور اُنہیں پہلے ہی مرحلے میں جمعہ کی خطابت سے فارغ کردیا۔ اور پھر مسجد سے ہٹانے کی تیاری میں لگ گئے۔ قاری سلیم نے اس صورت حال کو بھانپتے ہوئے وہاں کے موثر لوگوں کو اصل کھیل سے آگاہ کیا ۔ محلے کے بااثر لوگوں کی مداخلت کے بعد مفتی نعیم قاری سلیم کو امامت سے تو نہ ہٹا سکے مگر وہ آج تک جمعہ کی خطابت کے لیے بحال نہیں ہو سکے۔ اس دوران بنوریہ قبضہ گروپ نے جس حاجی اشتیاق صاحب سے مسجد کے کاغذات لیے تھے، اُنہیں بھی مسجد کمیٹی کے ساتھ فارغ کر دیا۔ بنوریہ قبضہ گروپ یہاں کے چندے کو ہڑپتی ہے،اور مسجد کے اصل متولی کے ساتھ یہاں کی اصل انتظامیہ کو بھی فارغ کر چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مفتی نعیم مرحوم کے صاحبزادے مفتی نعمان اپنے قبضے کو مستحکم رکھنے کے لیے یہاں ابھی تک مسلسل سازشوں سے کام چلا رہے ہیں۔ دوسری طرف مسجد کے اصل متولی ، پرانی انتظامیہ اور امام، مسجد کو بنوریہ قبضہ گروپ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم اُنہیں مفتی نعیم کے بیٹے مفتی نعمان کی مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں