میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کوسندھ کے سیلاب متاثرین کاخیال آ ہی گیا،آج سکھرپہنچیں گے

وزیراعظم کوسندھ کے سیلاب متاثرین کاخیال آ ہی گیا،آج سکھرپہنچیں گے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

فریال تالپر
لاڑکانہ سے غائب
جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے مریم نوازاورحمزہ شہبازکے دلوں کادردتاحال نہیں جاگا،کروڑوں لوگ امدادکے منتظر
بلوچستان میں مسلسل بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجودوفاقی اورصوبائی وزراء نے علاقوں میں جانے کی زحمت تک گوارانہیں کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کو بالاآخر سندھ کے سیلاب متاثرین کا خیال آہی گیا، آج سکھر پہنچیں گے، وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے ساتھ سیلاب متاثرعلاقوں کا دورہ کریں گے، فریال تالپور لاڑکانہ سے غائب، حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہی کے باوجود منظرنامے سے گم ہوگئے۔جراٗت کی رپورٹ کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں میں سیلاب کی صورتحال ہے اور 5 سو سے زائد لوگ فوت ہوچکے ہیں، سندھ میں ایک کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیںاور لاکھوں افراد سڑکوں پر آگئے ہیں، بلوچستان میں مسلسل بارشوں ، سیلابی ریلوں نے تباہی پھیلا دی ہے، صوبائی حکومتیں لاکھوں افراد کے گھر ہونے کے باعث بے ہوگئیں ایسی صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور وفاقی ادارے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں سیلاب متاثرعلاقوں میں نہیں پہنچے، سیلاب متاثر علاقوں میں وفاقی حکومت کے اداروں کی امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکی صرف پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سکھر کا دورہ کرکے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے اور سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کوحیدرآباد اور نوابشاہ میں سیلاب متاثر علاقوں کا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا لیکن بعد میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم سکھر جائیں گے۔ جبکہ راجن پور، ڈیرا غازی خان، مظفرگڑھ سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقے بارشوں کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف اور مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کے پاس آنے کی زحمت تک نہیں کی۔ جبکہ سندھ میں سیلابی صورتحال اور ایک کروڑ لوگوں کے بے گھر ہونے کے بعد پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کے چیئرمین ایم پی اے فریال تالپور اپنے حلقے نوڈیرو لاڑکانہ سے غائب ہیں، لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کی رلیف کی سرگرمیوں کی نگرانی صوبائی وزیر امتیاز شیخ کو دی گئی ہے جبکہ امتیاز احمد شیخ کشمورکندھ کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ کی بھی نگرانی کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں