میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی وطن واپسی، مشاورت مکمل، عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کی وطن واپسی، مشاورت مکمل، عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ن لیگ کے وکلاء کی ٹیم بہت جلد نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرے گی
نواز شریف کی خواہش ہے وطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑے،پارٹی کی تنظیم نو اور سیاسی میدان میں متحرک کریں گے، ذرائع
اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی جبکہ عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی اپنی قانونی ٹیم سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ۔نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل اپنی نااہلی، سزائیں اور کیسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ( ن) کے قائد نے اپنی قانونی ٹیم کو اس ضمن میں گرین سگنل دے دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایات ملنے کے بعد وکلا ء کی ٹیم بہت جلد عدالت میں رٹ پیٹیشنز دائر کرے گی، وکلاء نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے بھی عدالت سے رجوع کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ وطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو اور پارٹی کو سیاسی میدان میں متحرک کریں گے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف اس حوالے سے پارٹی کے اہم رہنمائوں اور عہدیداران کے ساتھ مسلسل مشاورت اور رابطے میں ہیں۔خیال رہے کہ پارٹی کی پنجاب میں مایوس کن کارکردگی پر نواز شریف جماعت کے سرکردہ رہنماوں سے ناراض ہیں جبکہ مایوس کن کارکردگی والے اہم رہنمائوں کو انکے عہدوں سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔نواز شریف وطن واپسی کے بعد عام پارٹی کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں