میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے ناقابل قبول ،ملک کیلئے خطرناک ہیں راناثناء اللہ

عمران خان کے ناقابل قبول ،ملک کیلئے خطرناک ہیں راناثناء اللہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

 

عدلیہ کو اس شخص کا معاملہ دیکھنا ہو گا جو قومی اداروں کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دے رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کا انٹرویو
سابق حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں سیاسی مخالفین کے خلاف شرمناک کارروائیاں کیں ، بے بنیاد مقدمات درج کیے
اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی ہے اور وہ قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ملک کیلئے ناقابل قبول اور خطرناک ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں تاہم تین مقدمات اہم ہیں جن میں انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف شرمناک کارروائیاں کیں اور ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو اس شخص کا معاملہ دیکھنا ہو گا جو قومی اداروں کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دے رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں