میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈینگی پنجے گاڑنے لگا، 787کیسز سامنے آگئے

کراچی میں ڈینگی پنجے گاڑنے لگا، 787کیسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ضلع وسطی میں 185، ملیر میں 150، کورنگی میں 38 کیسز رپورٹ ، ٹھٹھہ، حیدرآباد، بدین اورٹنڈوالہ یار میں بھی کیسزسامنے آگئے
اگر کیڑے مار ادویات کے چھڑکا ؤجیسے اقدامات نہ کیے گئے تو ڈینگی وائرس وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے،ماہرین صحت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ، شہر میں گزشتہ 24 دنوں میں 787 کیسز سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق مون سون کے موسم کے دوران سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سندھ میں گزشتہ 24 دنوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 839 ہوگئی، ان میں سے زیادہ تر کیسز 787 کراچی میں رپورٹ ہوئے۔ضلع وسطی میں 185، ملیر میں 150، کورنگی میں 38 اور ضلع کیماڑی میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع ٹھٹھہ میں 13، حیدرآباد میں 9، بدین اورٹنڈوالہ یار میں2کیس رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق لاڑکانہ میں 2،قمبر شہداد کوٹ اور شکار پور میں 1،1کیس ، خیرپور میں3،گھوٹکی میں2،شہید بے نظیر آباد2میں اور نوشہروفیروز میں ایک ، عمرکوٹ میں7،میرپورخاص میں4،تھرپارکرمیں2 کیس رپورٹ سامنے آئے۔ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کیڑے مار ادویات کے چھڑکا جیسے اقدامات نہ کیے گئے تو ڈینگی وائرس وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں