میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان صورتحال کے پیش نظر پولیس ضروری اقدامات کرے، وزیر اعلیٰ سندھ

افغان صورتحال کے پیش نظر پولیس ضروری اقدامات کرے، وزیر اعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاہے کہ افغان صورتحال کے پیش نظر پولیس صوبے میں ضروری اقدامات کرے، ہم سب نے بڑی محنت سے صوبے خاص طور پرکراچی میں امن قائم کیا ہے اب اس امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مجھے پوراصوبہ منشیات سے پاک چاہیے۔بدھ کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا،جس میں 10 دن کے دوران ہونے والے جرائم کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے محرم اور 14 اگست کے پر امن ہونے پر سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ سندھ کے امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اس کے لیے پولیس اپنا ہوم ورک کرے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ماہانہ حساب سے جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے رپورٹ میڈیا پر جاری کرے جس میں یہ واضح ہو کہ کتنے کیسز رپورٹ ہوئے اور کتنے حل ہوئے۔آئی جی سندھ نے اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں اغوا کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے، ان کیسز میں 4 ایسے ہیں جن کو خواتین کی آواز میں بات کر کے اغوا کیا گیا اور اب ہم ان اغوا کاروں کے گروپ کے قریب ہیں بہت جلد انہیں گرفتار کریں گے۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ ڈرگ مافیاز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، منشیات کے 263 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، رجسٹرڈ کیسز کی روشنی میں کافی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔مراد علی شاہ نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فارن نیشنلز یہاں کام کررہے ہیں ان کا ڈیٹا بنائیں، ہمیں ان کی سیکیورٹی کا سسٹم مزید بہتر کرنا ہے، جو فارن نیشنلز پرائیویٹ سیکٹرز میں کام کر رہے ہیں ان کے اداروں سے بھی سیکیورٹی پربات کریں۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں مختلف پراجیکٹس پرکام کرنے والے بیرون ممالک کے افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں