میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن سے جواب طلب

صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن سے جواب طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اگست ۲۰۲۰

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔بدھ کو سندھ میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔بدھ کو سندھ میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے وفاقی اور صوبائی الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا۔نمائندہ الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ 30 اگست کو چار سال مکمل ہو جائیں گے جس کے بعد 120 دنوں میں انتخابات کروائے جائیں گے ۔نمائندہ الیکشن کمیشن کے جواب پر عدالت نے حکم دیا کہ انتخابات کرانے ہیں یا نہیں، جواب جمع کرائیں، یہ جو زبانی بیان دے رہے ہیں یہ تحریری شکل میں لکھ کر دیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں