میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کے 88فیڈر اور 40پی ایم ٹیز ٹرپ کرگئیں

کے الیکٹرک کے 88فیڈر اور 40پی ایم ٹیز ٹرپ کرگئیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہرقائد میں موسلادھار بارش نے بجلی کا نظام بھی درہم برہم کردیا، کے الیکٹرک کے 88فیڈر اور 40پی ایم ٹیز ٹرپ کرگئیں، شہری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیڈز اور پی ایم ٹیز ٹرپ ہونے سے 18گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، مختلف علاقوں میں 86کیبل فالٹس اور منسلک علاقوں میں بجلی بند ہے ، بیشتر علاقوں میں تارٹوٹنے اور سب اسٹیشن بند ہونے سے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے ، شہر کے 25فیصد حصے سے بجلی غائب ہوگئی۔شہر کے جن علاقوں میں بدترین لوشیڈنگ ہورہی ہے ان میں نارتھ کراچی، گلستان جوہربلاک7، ناظم آباد، شادمان، گلبرگ، ناگن، ایف بی ایریا، بفرزون، ملیر، شاہ فیصل کالونی، کیماڑی، بلدیہ، شیرشاہ، نیوکراچی اور اخترکالونی میں بجلی معطل ہے ۔اسی طرح پاپوش، پی ای سی ایچ ایس، ڈی ایچ اے ، کورنگی، کلفٹن، بلوچ کالونی، اورنگی، کیماڑی اور لیاقت آباد کے مختلف حصوں میں بھی بجلی غائب ہے ۔خیال رہے کہ کراچی میں اگست کے مہینے میں مون سون بارشوں کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اس سے قبل فیصل بیس میں سب سے زیادہ بارش 1984 میں 298.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں