میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیری رحمان جھوٹ بول کر گمراہ کر رہی ہیں، شہزاد اکبر

شیری رحمان جھوٹ بول کر گمراہ کر رہی ہیں، شہزاد اکبر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے شیری رحمان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیری رحمان جھوٹ بول کر گمراہ کر رہی ہیں، عوام کو گمراہ کر نا اب بند کر دیجئے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون صرف این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آپ کی حکومتیں عوام کو پہلے بہت گمراہ کر چکی ہیں ،عوام کو گمراہ کرنا اب بند کر دیجئے ۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ آپ کے دور حکومت کے دوران کے عوام دوست قوانین جیسا کہ پی او سی اے کے بارے میں عوام جانتے ہیں۔ مشیر احتساب و داخلہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون صرف این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کی مخالفت کر رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی تمام اہم ضروریات تحریری شکل میں موجود ہیں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون اس بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں گرفتاری کو لے کر کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے ، یہ کوئی ظالمانہ قانون نہیں ہے ،سینکڑوں جرائم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے قابل دست اندازی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں