میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد ،بچے سے زیادتی کا الزام ،پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد ،بچے سے زیادتی کا الزام ،پولیس اہلکار برطرف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

آئی جی اسلام آباد کے حکم پر پولیس اہلکار کو بچے سے زیادتی کے الزام میں برطرف کردیا گیا۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے تھانہ آبپارہ کی حدود میں بچے سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی زون کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔آئی جی اسلام آباد کے حکم پر تھانہ آبپارہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ کانسٹیبل شہزاد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔مدعی کامران عباسی نامی شخص نے درخواست دی کہ ملزمان کانسٹیبل شہزاد حبیب ستی، شاہ زیب ستی اور ریحان نے میرے بچے زین العابدین کی غیر اخلاقی تصاویر کھینچیں اور اسے بلیک میل کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں