ٹرمپ کے الزامات مسترد، ملکی سلامتی پر کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے، دفتر خارجہ
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے البتہ عجلت میں جواب دینے کی ضرورت نہیں ملکی سلامتی پر کسی دبائو میں نہیں آئینگے وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا وزیر خارجہ خطے میں مختلف ممالک کا دورہ کرینگے شیڈول طے ہونے پر امریکا کا بھی دورہ کیا جائے گادفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف کسی بھی ملک نے پاکستان کے برابر قربانیاں نہیں دیں ٗ افغانستان بارے پاکستان کی پالیسی واضح ہے ٗبھارت جیسا ریاستی دہشت گردی میں ملوث ملک خطے میں امن کا ضامن نہیں ہوسکتا ٗکشمیر کی جغرافیائی ہیت تبدیل کرنے پر بھی تحفظات ہیں ٗمسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل ہو نا چاہیے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ افغان پالیسی بیان پر کہا کہ پاکستان کی کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی نے اپنی حکمت عملی واضح کر دی ہے۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی ملک نے پاکستان کے برابر قربانیاں نہیں دیں جبکہ امریکہ اور عالمی برادری حکومتی فیصلے سے آگاہ ہو چکے ہیں کہ پاکستان قومی مفاد میں دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھے گا جیسا کہ ہم نے بلاتعصب تمام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی انتہا پسند بھارت کے ریاستی اداروں میں سرایت کر چکے ہیں جبکہ بھارت کی شدت پسند قوم پرست تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور اس جیسی دیگر تنظیمیں بھارتی عدلیہ کے فیصلوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں اور بھارتی فوج آر ایس ایس کو بھی سپورٹ فراہم کرتی ہے۔