میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آبادمیں دفعہ 144،جماعت اسلامی نے دھرنے کی حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آبادمیں دفعہ 144،جماعت اسلامی نے دھرنے کی حکمت عملی تیار کرلی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت کی طرف اسلام آباد اور پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد جماعت اسلامی نے اسلام آباد دھرنے سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی۔ملک بھر سے کارکنان کو آج نماز جمعہ کے بعد پانچ بجے تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ کراچی، حیدرآباد، صادق آباد سمیت مختلف شہروں سے کارکنان انفرادی طور پر اسلام آباد کی طرف چل پڑے، لاہور سے بھی کارکنان نے سفرکی تیاریاں مکمل کرلیں۔جماعت اسلامی کی قیات کا کہنا ہے مہنگی بجلی، ائی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں اور ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف آج ہر صورت دھرنا ہوگا، جماعت اسلامی نے حکومت کی طرف سے پنجاب اور اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی اور دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد پلان اے، بی اورسی تیار کیے ہیں۔کارکنان کو کسی بھی قسم کے حالات اور صورتحال میں پرامن رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگرکسی شہر سے باہر نکلنے کے راستے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیے جاتے ہیں تو انتظامیہ کے ساتھ تصادم کی بجائے اسی شہر کے کسی اہم مقام پر دھرنا دیا جائے۔کارکنان مارچ کی بجائے انفرادی طور پر تین، چار افراد کے گروپ کی صورت ٹرین، بس، ذاتی سواری سے اسلام آباد پہنچیں۔ کارکنان کو اپنے ساتھ بھنے ہوئے چنے، گڑ، کھانا، پانی کی بوتلیں اور چادریں ساتھ لانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں