میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک دیوالیہ کرنے کیلئے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کر رہے تھے، وزیراعظم

ملک دیوالیہ کرنے کیلئے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کر رہے تھے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کررہے تھے۔کراچی میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور قرض فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کر رہے تھے اور پھونکیں مار رہے تھے۔ حکومت ملی تو ہر سال 10 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔غریب پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہے اب اشرافیہ بوجھ قبول کرے۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لون کے تحت نوجوانوں کوکاروبارکیلیے 75لاکھ قرض دیاجارہاہے۔ سندھ گورنرہاؤس میں نوجوانوں کیلئے آئی ٹی کیکورس کاانتظام لائق تحسین ہے۔ کوآگے بڑھانے کیلئے نوجوانوں کوہنرمنداوربااختیاربناناہوگاانہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے اکثربچوں کاتعلق سندھ کے دورافتادہ علاقوں سے ہے۔ تعلیم کے شعبے کیلئے تمام ممکن وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں