میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ کیس، عمران خان سے 35 سوالات کے جواب مانگ لیے گئے

توشہ خانہ کیس، عمران خان سے 35 سوالات کے جواب مانگ لیے گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

عمران خان سے توشہ خانہ کیس میں 35 سوالات کے جواب مانگ لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سوالنامہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کے حوالے کر دیا ہے،عمران خان پر عائد الزامات سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ الیکشن کمیشن کے گواہوں کے سوالات بھی سابق وزیراعظم کے سامنے رکھے گئے۔عمران خان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے 19۔2018ء میںبکنے والے تحائف کے خریداروں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں؟20۔2019ء کے تحائف آپ نے کس کو تحفے میں دئیے؟۔ 19۔2018ء میں حاصل تحائف کی مالیت 107 ملین تھی لیکن آپ نے 21 اعشاریہ 5 ملین جمع کرائیں؟اس پر کیا کہیں گے؟کیا آپ نے ٹرائل کے دوران استغاثہ کے پیش کردہ شواہد کو سنا اور سمجھا؟ آپ کی اپنے خلاف توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کارروائی کیلئے دائر شکایت پر کیا رائے ہے؟چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا گیا ہے کہ 22 جنوری 2019 کو آپ کے اکاؤنٹ میں صرف 30 ملین تھے،کیا 19۔2018ء کے تحائف کے 58 ملین آپ کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوئے،آپ نے اس حوالے سے جھوٹا بیان دیا،اس پر کیا کہیں گے؟ عمران خان سے یہ سوال بھی پوچھا گیا ہے کہ 20۔2019ء میں حاصل توشہ خانہ کے تحائف آپ نے اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں