میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن ایکٹ بل 10 دن بعد سپریم کورٹ مسترد کر دے گی، بیرسٹر علی ظفر

الیکشن ایکٹ بل 10 دن بعد سپریم کورٹ مسترد کر دے گی، بیرسٹر علی ظفر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ایسی ترامیم پارلیمنٹ میں لائی گئیں جس سے پارلیمانی جمہوریت کا سارا تصور تبدیل ہو جائے گا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو مستقل سیٹ اپ نہیں کہہ سکتے، نگران سیٹ اپ سے کیا مراد ہے؟ اس کی طاقت کیا ہوگی؟، کیا نگران سیٹ اپ بالکل ا?زاد ہے؟، نگران سیٹ اپ کا مقصد کیا ہے؟، ترمیم کا وزیر قانون نے بھی اعتراف کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ انتخابی ترمیمی بل میں کی گئی ترامیم کافی نہیں ہیں، اگر پارلیمنٹ نے ترامیم مسترد نہیں کیں تو دس دن بعد سپریم کورٹ کر دے گی، نگران حکومت ایسے اقدامات نہیں کر سکتی جسے بعد میں تبدیل نہ کیا جا سکے، نگران حکومت کا کام صرف شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں