میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ ،عدنان بخاری اعلیٰ افسران کیلئے چیلنج بن گئے

ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ ،عدنان بخاری اعلیٰ افسران کیلئے چیلنج بن گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ اور عدنان شاہ بخاری اعلیٰ افسران کیلئے چیلنج بن گئے، دونوں افسران کے آشیرباد سے غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، عرس ڈاوچ کی ترقیاں مشکوک، ڈپلومہ ہولڈر ہونے کے باوجود غیرقانونی طور پر ٹیکنیکل عہدے پر موجود، بلڈرز سے پلاٹس اور فلیٹس لینے کا بھی انکشاف،تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں کئی سال سے تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس عدنان شاہ بخاری اعلیٰ افسران کیلئے چیلنج بن گئے ہیں، دونوں افسران کے گٹھ جوڑ اور ہر سسٹم میں شمولیت کے باعث افسران پریشانی کا شکار ہیں، ادارہ ترقیات حیدرآباد میں بطور سرویئر تعینات ہونے والا عرس ترقیاں حاصل کرتا گریڈ 18 میں پہنچ گیا ہے، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ کی تمام ترقیاں بھی مشکوک ہیں، عرس ڈاوچ ڈپلومہ ہولڈر ملازم ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی ڈپلومہ ہولڈر افسر ٹیکنیکل عہدے پر نہیں بیٹھ سکتا، لیکن ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کا عہدہ عرس ڈاوچ کیلئے ہی مختص کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ نے کچھ عرصہ قبل ایک بدنام زمانہ بلڈرز کی این او سیز روک کر اس سے پلاٹس اور فلیٹس حاصل کیے، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں ڈاوچ نے مختلف عزیز و اقارب اور دوستوں کے نام پر اربوں روپے کی بے نامی جائیداد بنا لی ہے، جو کہ مختلف بلڈرز سے لی گئی رقم یا تحفے کے طور پر حاصل کی گئی، قاسم آباد حیدرآباد کا مہنگا ترین علاقہ ہونے کے باعث عرس کیلئے سونے کی کان بن چکا ہے، جبکہ وادہو واہ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں 6 سے زائد غیرقانونی تعمیرات کو عرس کی سرپرستی حاصل ہے جس سے ماہانہ منتھلی کی مد میں بھاری رقم لی جاتی ہے۔ دوسری جانب کئی سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس کے عہدے پر موجود عدنان شاہ بخاری بھی ہر سسٹم کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے، تمام بڑے پراجیکٹ کی این او سیز کے لین دین کے معاملات عدنان کے ذریعے طے کیے جاتے ہیں، حیرت انگیز طور پر نقشوں کی منظوری و منسوخی پر دستخط نہ ہونے کے باعث عدنان بظاہر تمام معاملات سے باہر دکھائی دیتے ہیں لیکن تمام معاملات اس کے حوالے ہیں، ذرائع کے مطابق عدنان سابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کے انتہائی قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ اس لیے حیدرآباد اتھارٹی میں بہت سے افسران کے تبادلے ہوتے رہتے ہیں لیکن عدنان شاہ اپنے عہدے پر موجود رہتے ہیں، ذرائع کے مطابق منظور قادر کاکا کے زیراثر ہونے کے باعث اعلیٰ افسران بھی عدنان کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق غیرقانونی تعمیرات دکھا کر ایس ایس پی کو پولیس مدد کیلئے لیٹر لکھنے اور اسی لیٹر کو دکھا کر لوگوں سے لاکھوں روپے وصولی کے معاملات عدنان شاہ اور عرس ڈاوچ کے حوالے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں