میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے، پٹہ سسٹم مافیا کا افسران کوبلڈرز سے بھتہ کی فائنل ادائیگی کا ٹاسک

ایس بی سی اے، پٹہ سسٹم مافیا کا افسران کوبلڈرز سے بھتہ کی فائنل ادائیگی کا ٹاسک

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا نے ایس بی سی اے افسران کو جمعرات تک غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے بھتہ کی فائنل ادائیگی کا ٹاسک دے دیا، سسٹم کی جانب سے اپنے کارندوں کو کہا گیا ہے کہ عاشورہ کے بعد اگر عبوری سیٹ اپ آگیا تو وقتی طورپر سسٹم کاکام متاثر ہوسکتا ہے، پٹہ سسٹم افسران نے اپنے اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں پر بھتہ کی بقایا رقم کی ادائیگی کیلئے دبائو ڈالنا شروع کردیا جس سے بلڈروں میں سخت خوف وہراس پایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشارف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے جمعرات تک بھتہ کی بقایا اقساط وصول کرنے کی حکمت عملی بنالی ہے اس حوالے سے ایس بی سی اے کے پٹہ سسٹم سے تعلق رکھنے والے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ پٹہ سسٹم کے سرغنہ فیصل میمن اور شہزاد آرائیں نے پٹہ سسٹم سے جڑے ایس بی سی اے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے جمعرات تک بھتہ کی بقایا اقساط جمع کرکے باتھ آئی لینڈ پہنچائیں مذکورہ افسر کا کہنا ہے کہ سسٹم کے افسران کو کہا گیا ہے کہ جمعہ سے عاشورہ کی تعطیلات ہیں اور اس دوران اگر سندھ میں عبوری سیٹ اپ آگیا تو غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے بھتہ کی بقایا ادائیگیاں کرنا مشکل ہوجائے گا اس لئے تمام افسران جمعرات تک بھتہ کی بقایا رقوم وصول کرلیں ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہدایت ملنے کے بعد شہزاد آرائیں کی پٹہ سسٹم مافیا سرگرم ہوگئی ہے اور اس نے بلڈروں پر دبائو ڈالنا شروع کردیا ہے کہ وہ بھتہ کی بقایا ادائیگی فوری کریں گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے ایک بلڈر کو نجم قریشی کی جانب سے بھتہ کی بقایا رقم کی ادائیگی کیلئے رابطہ کیا گیا ہے مذکورہ بلڈر کا کہنا ہے کہ وہ رہائشی پلاٹ پر 2 منزلہ پورشن بنارہا ہے اور اس کا ایس بی سی اے کی پٹہ سسٹم مافیا سے 25 لاکھ میں معاملہ طے ہوا تھا اس نے کام شروع کرنے سے قبل 12 لاکھ پٹہ سسٹم مافیا کو ادا کردیئے تھے اور ابھی اس نے پہلی چھت ڈالی ہے اور اس سے بھتہ کی بقایا ساری رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے بلڈر کا کہنا ہے کہ اگر شہزاد آرائیں کا سیٹ اپ ختم ہوگیا تو اس کی جانب سے دیئے جانے والی بھتہ کی ساری رقم ڈوب جائے گی اور وہ رسک پر آجائے گا ذریعے کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کے ڈپٹی ڈائریکٹر نجم قریشی نے گزشتہ دنوں گلشن اقبال بلاک 6 میں ایک کاسمیٹک ڈیمالیشن کرکے بلڈر سے 18 لاکھ کا بھتہ لیا ہے جبکہ سسٹم کو 10 لاکھ ملنے کا بتایا ہے معلوم ہوا ہے کہ گلشن اقبال میں نجم قریشی اور ان کی ٹیم کی جانب سے پٹہ سسٹم کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ اسی طرح محمود آباد اور ڈیفنس ویو میں بھی غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں کو جمعرات تک بھتہ کی بقایا ادائیگی کا کہا گیا ہے اس صورتحال سے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے بلڈر مافیا کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی 40 سے 60 فیصد کام باقی ہے اور پٹہ سسٹم بھتہ کی پوری رقم طلب کررہا ہے اگر انہیں پوری رقم دیدی جاتی ہے اور پٹہ سسٹم تبدیل ہوتا ہے تو ایک طرف تو ان کی بھتہ کی رقم ڈوب جائے گی اور دوسری طرف ان کی غیر قانونی تعمیرات رسک پر آجائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں