میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزاد کشمیر میں فوج کی گاڑی کھائی میں جا گری 4جوان شہید

آزاد کشمیر میں فوج کی گاڑی کھائی میں جا گری 4جوان شہید

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوج کی ایک گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ لسوا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور شہید ہونے والوں کے لیے بلند درجات اور زخمی سپاہیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں