میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عیدالاضحی سے قبل مہنگائی کی لہر، بازاروں کی رونقیں ماند

عیدالاضحی سے قبل مہنگائی کی لہر، بازاروں کی رونقیں ماند

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

عید قربان کے قریب آنے کے با جود با زاروں کی رونقیں بحا ل نہ ہو سکی،کراچی میں چھو ٹے بڑے با زاروں میں معمول کا ہی رش دیکھنے کو مل رہا ہے عوام مہنگا ئی کے ہا تھو ں پریشا ن دکھا ئی دیتے ہیں۔جب کے دوسری جانب تا جر برا دری بھی پریشا ن ہے بڑی عید پر دکانیں کھلیں گی یا نہیں ابھی تک حکمت عملی وضع نہ ہو سکی۔ حکومت کا عید سے تین دن پہلے مارکیٹیں بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ دوسری جانب تاجروں نے 24 گھنٹے دکانیں کھولنے پر زور دیا ہے۔ اس حوالے سے بازا ر میں آئی خواتین کشور،فرحت ،فرزانہ،ساجد حسن،ماجد،مہتاب نے کہا کہ ہر چیز مہنگی ہے، ریٹ سن کر ونڈو شاپنگ کر کے جا رہے ہیں۔حکومت نے ابھی تک عید کے حوالے سے کوئی پلان تیار نہیں کیا۔تاجر رہنمائوں کا کہنا تھاکہ حکومت تاجروں کو ریلیف فراہم کرے اور بازار کھلنے کی ٹائمنگ میں اضافہ کرے ۔عید سر پر ہے اور دکاندار گاہکوں کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے پاس جب ٹائم ہو گا تب ہی وہ شاپنگ کے لئے نکلیں گے اسی لئے حکومت کو چاہیے کہ دکانوں کی ٹائمنگ 24گھنٹے تک کرے تا کہ تاجروں کو پورا دن کام کو مل سکے اور خریدار بھی اسی ٹائم میں اپنی خریداری مکمل کریں۔دریں اثناء کراچی کی انتظامیہ سرکاری ریٹ پر سبزیاں فروخت کرانے میں ناکام۔سبزی منڈیوں میں سبز مصالحہ جات کی قیمت میں 100 فیصد تک اضافہ۔ پیاز 60 روپے، ٹماٹر 110، سبز مرچ 120، آلو 90 پے، کریلے اور شلجم 80، شملہ مرچ 100 اور ٹینڈے 130 روپے کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب عید قریب آ نے پر برائلر کی قیمت کو بریک لگ گئی۔ دو روز میں برائلر 25 روپے فی کلو سستا ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں