میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تربت میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ ایک جوان شہید‘ 3 سپاہی زخمی

تربت میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ ایک جوان شہید‘ 3 سپاہی زخمی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز پدراک کے قریب معمول کی گشت پر تھی، کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، حملے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے مزید اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں