میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، مویشی منڈی کو شام 7 بجے کے بعد بند کرنے کا اعلان

کراچی، مویشی منڈی کو شام 7 بجے کے بعد بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کو شام 7 بجے کے بعد خریداری کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سپرہائی وے مویشی منڈی کی انتظامیہ نے حکومتی اعلان پر من وعن عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شام سات بجے سے مویشی منڈی میں خریداری بند کرنے کا اعلان کردیا۔مویشی منڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’حکومتی اعلانات کی روشنی میں منڈی کے دروازے شام 7 بجے سے شہریوں کے لیے بند کردیے جائیں گے، بیوپاری حضرات مقررہ اوقات میں خرید و فروخت کے پابند ہوں گے‘۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری اور میڈیا نمائندگان کو بھی شام 7 بجے کے بعد منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور جو خریدار یا لوگ مویشی منڈی کے اندر موجود ہوں گے انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔ترجمان مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلوں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، شہری اور بیوپاری حضرات سے بھی ایپل کرتے ہیں کہ وہ تعاون کریں۔یاد رہے کہ نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر اور محکمہ صحت کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے مویشی منڈی کو شام 7 بجے کے بعد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں