میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عید الاضحٰی قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتیں دُگنی ہوگئیں

عید الاضحٰی قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتیں دُگنی ہوگئیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

عید الاضحٰی کے قریب آتے ہی کراچی اور حیدرآباد میں آٹے اور چینی کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ جس کے باعث شہری مہنگی سبزی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ٹماٹر 80 سے 110 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ پیاز 50 سے 70 روپے اور دھنیہ اور سبزمرچ 240 روپے کلو تک دستیاب ہے۔ادرک 440،لیموں دیسی 150 سے 180 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ آلو 70 روپے، پھول گوبھی 120،بھنڈی 100 سے 120 روپے کلو میں دستیاب ہے،کریلا 50 روپے اور اروی، ٹینڈے بھی 100روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔مٹر 40 روپے فی کلو مہنگے ہو کر 260روپے فی کلو پر دستیاب ہیں جب کہ سفید آلو کی قیمت میں 10روپے فی کلو کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 60 روپے فی کلو ہوگئی ہے، سرخ آلو بھی 20 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 100روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔حیدرآباد میں بھی لہسن اور ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام نظر آتی ہے جس کے باعث سبزیاں بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتیں کنٹرول کرے اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں