میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں مضر صحت اشیا بنانے والی فیکٹری کا انکشاف

کراچی میں مضر صحت اشیا بنانے والی فیکٹری کا انکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے شہریوں کے لیے انتہائی مضر صحت اشیا بنانے والی فیکٹری کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات اور ڈی سی ضلع ملیر کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں مردہ جانور تحویل میں لے لیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا وارث علی گبول کے مطابق کارروائی لانڈھی بھینس کالونی بارہ نمبر میں کی گئی۔مردہ جانوروں کو کھلے آسمان تلے رکھا گیا تھا۔تمام مردہ جانوروں اور ان کی باقیات کو دفنا دیا گیا۔وارث علی گبول نے بتایا کہ ایک فیکٹری میں سینکڑوں مردہ جانوروں،ان کی آلائشوں سے کھانے میں استعمال ہونے والی اشیا تیار کی جاتی تھیں۔ڈپٹی کمشنر ملیر کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران مضر صحت اشیا تیار کرنے والے دو افراد گرفتار کر لیے گئے۔تیار کردہ صابن،پلاسٹک اشیا اور کھانے والی اشیا مختلف مقامات پر فروخت کی جاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک جلا کر فیول بنانے والی فیکٹری کو سربمہر کر دیا ہے۔ پلاسٹک کو کھلی فضا میں جلایا جا رہا تھا جو بڑی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر ملیر کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں