میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے وزیر خارجہ

گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے وزیر خارجہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلے،جس کے ملک کی معیشت پر اثرات بہت برے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جگہ آئیں اور اس کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 8 قوانین پر وزارت خزانہ ،وزارت قانون اور دیگراداروں سے مشاورت کی ہے۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہم نے 8 بل تیار کر لیے ہیں،اس حوالے سے 24 رکنی کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے،جس میں سب کی نمائندگی ہے، وزیراعظم کی خواہش ہے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے،ہمیں وقت پر اقدامات کر کے رپورٹ اے پی جی میں پیش کرنی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے نیب کے قانون پر اپنے تحفظات کا ذکر کیا ہے،5 سال ن لیگ حکومت میں رہی وہ نیب قانون میں تبدیلی نہ کرسکی،موجودہ اپوزیشن کے 10 سالہ دور میں نیب قانون میں تبدیلی نہ کی جاسکی۔کرونا سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی،بہت سے ممالک پیروی کر رہے ہیں،متاثر ہونے اور اموات کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں