میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ظفر حجازی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی گئی

ظفر حجازی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی گئی

منتظم
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

ظفر حجازی کے وکیل عاذب نفیس کی ایف آئی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی مخالفت
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے گرفتار سابق چیئرمین ظفر حجازی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین کو سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ظفر حجازی کے وکیل عاذب نفیس نے ایف آئی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی مخالفت کی۔انہوںنے کہاکہ ان کے موکل کی صحت ایسی نہیں ہے کہ ان کا مزید جسمانی ریمانڈ لیا جاسکے۔ظفر حجازی کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔اس موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ظفر حجازی کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران سامنے آنے والی تحقیقات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے کہا کہ وہ اس رپورٹ کی جانچ کے بعد اس پر فیصلہ دیں گے۔بعد ازاں عدالت نے ظفر حجازی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔گذشتہ ہفتے ایس ای سی پی کے گرفتار چیئرمین ظفر حجازی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا۔یاد رہے کہ 17 جولائی کو اسپیشل جج سینٹرل نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی21 جولائی تک کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی تاہم گذشتہ روز انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں