میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا،اٹارنی جنرل سیشنز پرایک بار پھر تنقید

ٹرمپ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا،اٹارنی جنرل سیشنز پرایک بار پھر تنقید

منتظم
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اٹارنی جنرل میری انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں ، ہیلری کے جرائم کی تحقیقات میں دلچسپی نہیں لے رہے،ٹوئیٹ
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹوئٹس میں صدرٹرمپ نے حال ہی میں اپنے اور اپنے ساتھیوں کے خلاف لیک ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کی تحقیقات نہ کرانے پر جیف سیشنز کی محکمہ انصاف سے وابستگی پر سوال اٹھائے ہیں۔اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر نے اٹارنی جنرل پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ ان کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے کی مبینہ کوششوں اور ہیلری کلنٹن کے جرائم کی تحقیقات کرانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز بھی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو ایک کمزور اورمحصور شخص قرار دیا تھا جس پر کئی ری پبلکن رہنماوں نے ناپسندیدگی ظاہر کی تھی۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ‘ایف بی آئی’ کے عبوری سربراہ اینڈریو میکابے پر بھی کڑی تنقید کی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں الزام لگایا ہے کہ میکابے ہیلری کلنٹن کے خلاف تحقیقات اس لیے نہیں کر رہے کیوں کہ انہوں نے اپنے اہلیہ کے لیے ہیلری سے سات لاکھ ڈالر لیے تھے۔صدر ٹرمپ کے ان تازہ ٹوئٹس پر دونوں بڑی جماعتوں ری پبلکن اور ڈیموکریٹس کے رہنماوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں