میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نااہلی کیس، عمران خان کے گوشوارے پیش،تصدیق کہاں سے کرینگے، سپریم کورٹ

نااہلی کیس، عمران خان کے گوشوارے پیش،تصدیق کہاں سے کرینگے، سپریم کورٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ٹیکس گوشوارے سپریم کورٹ میں جمع کرادیے گئے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے پی ٹی آئی چیرمین کے ٹیکس گوشوارے سیل شدہ ڈبے میں عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوشواروں سے واضح ہوجائیگا کہ عمران خان نے ٹیکس چوری نہیں کی عدالت نے نعیم بخاری کو اضافی دستاویزات کل تک جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار حنیف عباسی کے مطابق عمران خان نیازی سروسز چھپا کر صادق اور امین نہیں رہے، ان مقدمات کا جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، عدالت کی دلچسپی یہ ہے کہ اکاؤنٹ میں کتنی رقم آئی اور خریداری کے لیے کتنی رقم ادا کی گئی، عدالت جاننا چاہتی ہے کہ کیا عمران خان کے اکاؤنٹ میں اتنی رقم تھی؟ بنی گالہ اراضی کے معاملے پر بھی آپ نے کہا تھا کہ ایک لاکھ ڈالرز ٹریس نہیں ہورہے۔ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لندن میں فلیٹ کی فروخت اور بنی گالہ میں خریدی گئی اراضی سے متعلق جمع کروائی گئی منی ٹریل پر سوال اْٹھایا ہے کہ اس میں جمع کرائی گئی دستاویزات کی تصدیق کہاں سے کی جائیگی کیونکہ بہت سے بینک اب بند ہوچکے ہیں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ عدالت میں ایسی کوئی بات نہیں کریں گے جس کی وجہ سے اْنھیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے اْنھوں نے کہا کہ اگر ان دستاویزات کی تصدیق کے لیے اْنھیں بیرون ملک بھی جانا پڑا تو جائیں گے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آسٹریلیا میں بھی کرکٹ کھیلنے سے 75 ہزار ڈالر ملے تھے۔بینچ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کا معاملہ دوسرے فریق نے نہیں اٹھایا تھا بلکہ عدالت نے دستاویزات اپنے اطمینان کے لیے مانگی تھیں۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کو 1988 میں 1 لاکھ، 90 ہزار پاؤنڈ ملے اور یہ رقم عمران خان کو مختلف مراحل میں منتقل کی گئی تھی نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان سے ملنے والے دستاویزات کے بعد منی ٹریل مکمل ہوگئی ہے۔سماعت کے دوران عمران خان کے دوست راشد خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے اور اْنھوں نے عدالت کو بتایا کہ جمائما خان نے مجموعی طور پر 4 لاکھ، 8 ہزار ڈالر بھجوائے تھے اس پر جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ پہلے آپ کا جواب یہ تھا کہ یہ رقم جمائما خان سے نہیں آئی تھی اور اب دوسرا موقف اختیار کیا جارہا ہے عمران خان کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت 26 جولائی سے ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں