میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 21ہزار بچے لاپتہ

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 21ہزار بچے لاپتہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں غزہ کے 21 ہزار سے زیادہ معصوم بچے لاپتہ ہیں، جو یا تو ملبے تلے دبے ہیں یا خاندانوں سے بچھڑ گئے ہیں یا پھر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچوں کی تنظیم سیو دی چلڈرن کی رپورٹ میں یہ انکشاف کرتے ہوئے بچوں کی تلاش کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا کہناتھا کہ غزہ میں اجتماعی قبروں سے بھی نامعلوم تعداد میں بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔غزہ میں 8 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 37ہزار 600 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 16ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔اسرائیل نے امداد کی فراہمی پر بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، شمالی غزہ میں خوراک کی کمی سے دو اور بچے دم توڑ گئے ، اس غذائی قلت سے شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 31ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں