پاکستانی عازمین حج کی مدد اور سہولت کے لیے منیٰ میں مین کنٹرول آفس قائم
جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ جون ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کی مدد اور سہولت کے لئے منی میں مین کنٹرول آفس قائم کر دیا ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کنٹرول روم میں معلومات اور رابطے کو یقینی بنانے کے لیے ایک انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی گمشدہ حاجی یا سامان کی تلاش میں مدد دی جا سکے۔ پرائیویٹ حجاج کے کسی بھی ممکنہ مسائل کی کڑی نگرانی اور ان کے حل کے لیے مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا۔ مختلف دیگر خصوصی یونٹس، جیسے کہ وہیل چیئر ڈیسک وغیرہ حاجیوں کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے ، ان سہولیات کی فراہمی کا مقصد قیام حج کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے اور ان سے تمام پاکستانی عازمین کے لیے آرام دہ اور پریشانی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے وزارت مذہبی امور کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔