میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہوگیا

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہوگیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 598 میگاواٹ تک پہنچنے کے باعث ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہوگیا۔ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 402 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 27ہزار میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن پن بجلی کی پیداوار 6ہزار 200 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 563 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1ہزار245 میگاواٹ ہے۔سولر بجلی گھروں کی پیداوار 100 میگاواٹ ہے اور نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار164 میگاواٹ ہے جبکہ بگاس سے 130 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں