میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوادیں

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوادیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شدید گرمی میں 4 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کھارادر، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاون، قائدآباد، قیوم آباد اور کیماڑی میں طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔اس کے علاوہ نیوکراچی، نارتھ ناظم، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث نہ گھر میں سکون ہے اور نہ ہی باہر جاسکتے ہیں، ہر 2 سے 3 گھنٹوں بعد 3 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، رات کو 4 سے 5 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، عدم ادائیگی اور بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں شیڈول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں