میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عیدقربان سے قبل کوروناکی چوتھی لہرآسکتی ہے ، اسد عمر

عیدقربان سے قبل کوروناکی چوتھی لہرآسکتی ہے ، اسد عمر

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں آئندہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا بڑھے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہرکا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں،کوروناوباء سے بچائوکایہی ایک بہترین طریقہ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں