میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیوز اینکر کو قتل کرنے کا منصوبہ ایم کیو ایم لندن کے تین دہشت گرد گرفتار

نیوز اینکر کو قتل کرنے کا منصوبہ ایم کیو ایم لندن کے تین دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان وسیع اللہ، محمد فاضل اور محمد رضوان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ان کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہے کہ ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن وجیہ کی ٹیم سے ہے جو کہ ایم کیو ایم لندن سے احکامات وصول کرکے کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ترجمان کے مطابق وجیہ گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور فنڈ بھی مہیا کر چکا تھا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ قائد ایم کیو ایم (لندن) کے حکم پر ٹیم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر نورالعارفین کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی اس کے علاوہ ٹیم نے وسیم کالا سابقہ ایم پی اے کو بھی ٹارگٹ کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہوا تھا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ملیر، شاہ فیصل اور کورنگی میں گیس سلنڈر کی دکان میں کریکر گرنیڈ کے حملوں کا منصوبہ بھی بنایا تھا تاکہ سلنڈروں کے پھٹنے سے بڑے دھماکے ہوسکیں۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم (لندن) اس وقت کراچی میں چھوٹے چھوٹے گروپ ترتیب دے کر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے، گرفتارملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں