میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی، 7فیصد مقرر

شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی، 7فیصد مقرر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک نے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرتے ہوئے 7 فیصد مقرر کردی ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد تین ماہ کے دوران شرح سود میں پانچویں بار کمی کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مانیٹری پالیسی اجلاس میں مہنگائی کے منظر نامے اور معاشی سست رفتاری کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا، مارچ کے وسط سے اب تک شرح سود میں 625بیسس پوائنٹس کی کمی آچکی ہے جب کہ شرح سود میں کمی کے فوائد گھرانوں اور کاروباری اداروں کو بروقت منتقل کیے جاسکیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وبا پاکستان سمیت بہت سی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں پھیلتی جارہی ہے جب کہ کئی ممالک میں دوسری لہر آنے کے خطرات ہیں، ملک میں معاشی سست رفتاری برقرار ہے اور نمو میں کمی کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جولائی 2020 تک تقریبا 3.3ٹریلین روپے کے قرضوں کے نرخ ازسرنو متعین کیے جانے ہیں جب کہ ملک کے اندر مضمر مہنگائی میں اعتدال آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران غذائی قیمتوں میں موسمی اضافے سے قطع نظر عمومی مہنگائی مئی میں مزید گھٹ کر 8.2 فیصد ہوگئی، مہنگائی میں کمی کا سبب ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی ہے جب کہ اوسط مہنگائی اگلے مالی سال کے لیے پہلے اعلان کردہ حدود 7.9 فیصد سے کم رہ سکتی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کو کثیر جہتی ایجنسیوں سے مزید رقوم ملی ہیں جن میں عالمی بینک سے 725ملین ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500ملین ڈالر شامل ہیں جب کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک سے مزید 500ملین ڈالر جلد متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں