میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4.52پیسے مہنگا،161.50پیسے تک پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4.52پیسے مہنگا،161.50پیسے تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

انٹربینک میں ڈالر 3روپے 52 پیسے مہنگا ہوکر 160 روپے 50پیسے ، جبکہ اوپن مارکٹ میں 4روپے 52پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 161روپے 50پر آگیا ۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور یہ تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے ۔بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور اس کی قیمت میں پہلے 2.02روپے کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا اور یہ 3.52روپے مہنگا ہوکر 160 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور یہ 4.52 روپے مہنگا ہوکر161روپے 50پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا ہے ۔واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت تقریبا 7 روپے بڑھی ہے جبکہ رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں