میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران نے اپنی حدود میں امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا، روس کا دعویٰ

ایران نے اپنی حدود میں امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا، روس کا دعویٰ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جس امریکی فوجی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا اس نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس کے ثبوت موجود ہیں۔امریکا نے گزشتہ ہفتے اپنے فوجی ڈرون طیارے کے مار گرائے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے بین الاقوامی فضائی حدود میں محو پروز اس کے طیارے کو نشانا بنا یا ہے جب کہ ایران کا م موقف پہلے دن سے یہی ہے کہ اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس پر اپنی سرزمین کے تحفظ کے عالمی قوانین کے تحت اس نے کارروائی کی۔ روس کے مشیر برائے قومی سلامتی نکولائی پاتروشیف نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون کی جانب سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے شواہد موجود ہیں۔ روسی مشیر نے یہ بات اپنے امریکی و اسرائیلی ہم منصبوں سے ملاقات کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ اسے اس بات کی اطلاع فوجی انٹیلی جنس سے ملی ہے ۔ روس کے مشیر نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی جب تینوں ممالک کے مشیران برائے قومی سلامتی کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں