میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں 96.5فیصدکی بڑی کمی ریکارڈ

بھارت ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں 96.5فیصدکی بڑی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سالمیں 49ارب ڈالر کی رقم نکال لی ،رپورٹ
ڈونلڈ ٹرمپ کے آئی فون پر نیا ٹیکس عائد کرنے سے بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا پہنچا

بھارت میں رواں مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 96.5فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں96.5فیصد کی زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پچھلے مالی سال کے دوران بھارت میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر رہی تھی جو اب کم ہو کر صرف 35 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے ، یہ ریکارڈ کم ترین سطح بتائی گئی ہے ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس شدیدگراوٹ کی بنیادی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ہائی پروفائل ابتدائی عوامی پیشکشوں سے سرمایہ نکالنا اور بھارتی کمپنیوں کی طرف سے بیرون ملک سرمایہ کاری میں اضافہ ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے دوران بھارت سے 49 ارب ڈالر کی رقم نکال لی جبکہ پچھلے مالی سال کے دوران بھی وہ 41 ارب ڈالر کی رقم بھارت سے نکال کر لے گئے تھے ۔دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئی فون پر نیا ٹیکس عائد کرکے بھارت کو ایک اور بڑے صدمے
سے دوچار کر دیا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں بننے والے ایپل آئی فون کی حوصلہ شکنی کیلئے ایک اور بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں صرف وہی آئی فون فروخت ہوں گے جو امریکا میں ہی بنے اور تیارکیے گئے ہوں ناکہ بھارت یا کسی اور جگہ سے درآمدکیے گئے ہوں۔انہوںنے کہاکہ ایسے آئی فون کی امریکا میں فروخت پر ایپل کمپنی کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا، اپیل کے مالک ٹم کک کو اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر چکا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں