میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افسران پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس استعمال کر نے لگے

افسران پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس استعمال کر نے لگے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ میں سرکاری افسران کی جانب سے غیر رجسٹر اور پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلانے کا انکشاف ہوا۔یہ انکشاف چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے تمام محکموں کو ارسال کردہ مراسلے میں کیا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سرکاری افسران پرائیوٹ گاڑیاں بھی سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلارہے ہیں، یہ ایک بہت بڑا مجرمانہ عمل ہے ۔مراسلے میں سندھ میں سرکاری افسران کی جانب سے غیر رجسٹر ڈ گاڑیوں پر بھی سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلانے کا کہا گیا ہے۔ مراسلے میں متعلقہ افسران کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں