میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پبلک سروس کمیشن، ٹائون آفیسر کے لیے گئے تحریری امتحانات میں سنگین بے قاعدگیاں

سندھ پبلک سروس کمیشن، ٹائون آفیسر کے لیے گئے تحریری امتحانات میں سنگین بے قاعدگیاں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)سندھ پبلک سروس کمیشن، ٹان آفیسر کے لیے گئے تحریری امتحانات میں سنگین بے قاعدگیون کا انکشاف، ایم سی کیو کی جوابی "کی” اور حاضری شیٹ میں سیریل نمبر ہی موجود نہیں ہے، امیدواروں نے شفافیت پر سوالات کھڑے کردیئے، سوالیہ پیپر میں امیدوار رول نمبر لکھتا جس سے شناخت ہو جاتی ہے، ترجمان کمیشن، تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں ایک بار پھر سنگین بے قاعدگیون کی بازگشت نے ادارے کی شفافیت پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں، روزنامہ جرات کو ملنے والے معلومات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن گریڈ 16 کے ٹان افسر اور میونسپل افسر کے تحریری امتحانات لے رہے ہی جس میں 3 لاکھ کے لگ بھگ امیدواروں نے کاغذات جمع کروائیں ہیں، پہلے مرحلے میں ٹان افسر کیلئے تحریری امتحان لیا جا رہا ہے، ٹان افسر کی تحریری امتحان میں ایم سی کیو سوالیہ پیپر کی جوابی کاپی جسے انسر کی بھی کہا جاتا ہے میں سیریل نمبر موجود نہیں ہے جبکہ حاضری شیٹ میں بھی سیریل نمبر لکھنے کا آپشن موجود نہیں ہے، امیدواروں کے مطابق جوابی کاپی میں سیریل نمبر نہ ہونے کے باعث امتحان کے شفافیت پر سوالات ہیں، سیریل نمبر نہ ہونے کے باعث شفافیت مشکوک بن جاتی ہے، دوسری جانب رابطہ کرنے پر کمیشن ترجمان حفظ اللہ کاکا نے روزنامہ جرات کو بتایا کہ مذکورہ امتحانات کے سوالیہ پیپر میں سیریل نمبر موجود ہے جس سے امیدوار کی شناخت ہو جاتی ہے، واضع رہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن پر امتحانات میں سنگین قسم کی بے قاعدگیون کے الزامات ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں