100 برس بعد آسٹریلیا میں بونا کینگرو کا دوبارہ انکشاف
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
برش جیسی دم والے لیکن صرف خرگوش کے برابر جسامت رکھنے والے ننھا کینگرو آسٹریلیا میں 100 برس بعد دیکھا گیا ہے۔انہیں بیٹونگز کہا جاتا ہے جو دو صدی قبل آسٹریلیا کے 60 فیصد رقبے پر عام پائے جاتے تھے۔ لیکن آبادی میں اضافے، جنگلات کے کٹاؤ، کتے، بلیوں، اور لومڑیوں کے شکار بننے کے بعد ان کی تعداد تیزی سے ختم ہوکر غائب ہوگئی تھی۔اب اب سو برس ا?سٹریلیا کے جزیرہ نما، یارکے میں یہ ننھی مخلوق دوبارہ دیکھی گئی ہے اور ماہرین نے دو سال میں ایسے 120 جانور قدرتی ماحول میں چھوڑے ہیں۔ لیکن ان کے حدود پر حفاظتی باڑھ لگا کر شکاری جانوروں سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس عرصے میں ان کی آبادی بڑھی ہے اور 45 میں سے 42 ماداؤں کے سینے پر قدرتی تھیلی میں بچہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک خوش آئند بات ہے۔