بھارت،ایک شخص نے محبوبہ کا سر قلم کرکے کچرے میں پھینک دیا
شیئر کریں
شردھا واکر قتل کیس کی نوعیت کا ایک اور کیس بھارتی ریاست حیدرآباد میں بھی سامنے آگیا، بی چندر موہن نامی شخص نے ایک خاتون کو قتل کے بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا 48 سالہ شخص جس کا نام بی چندر موہن بتایا گیا ہے، نے ایک خاتون کو چاقو کے وار سے قتل کردیا اور پھر اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کی خاطر اس کے ٹکڑے کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہاکہ 17 مئی کو انہیں ایک کچرا اْٹھانے والے کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ اسے کچرے کے ڈھیر سے ایک خاتون کا سر سیاہ چادر میں لپٹا ہوا ملا ہے۔پولیس نے کہاکہ اس واقعے کی تحقیقات کے لئے انہوں نے 8 ٹیمیں تشکیل دیں، ایک ہفتے کی تحقیقات کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔تفتیش کے دوران متوفی کی شناخت 55 سالہ وائی انورادھا ریڈی سے ہوئی، بی چندر موہن نے بتایا کہ متوفی اس کی گرل فرینڈ تھی، جو اس کے گھر کے گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر تھی۔ملزم نے بتایا کہ اس نے 2018 سے اب تک 7 لاکھ روپے کی خطیر رقم متوفی سے ادھار لے رکھی تھی، انورادھا ریڈی کی جانب سے بار بار رقم کا مطالبہ کئے جانے کے باوجود وہ اسے رقم لوٹانے سے قاصر تھا، اس دباؤ سے جان چھڑوانے کے لئے خاتون کا قتل کردیا۔