میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانگ مارچ، پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد گرفتار

لانگ مارچ، پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد گرفتار

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے 1 ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد کی فہرست آئی جی پنجاب کے ڈی ایس پی لیگل نے تیارکی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے گرفتار 48 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جبکہ گرفتار افراد 7 روز کے لیے نظر بند ہوں گے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ میں 200افراد کے خلاف مقدمہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے پولیس اور رینجرز کے 7 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زخمی جوانوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، زخمی جوانوں میں پولیس کے طاہراقبال، راشد منہاس، ایف سی کے فیاض احمد، پنجاب پولیس کے 2 جوان جبکہ ان ہی زخمیوں میں رینجرز کے عاقب عثمان، شاکر بھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں