وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی،وفاقی کابینہ سے نظرثانی کی سمری منظور
شیئر کریں
وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق سمری منظور کرلی، ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے سے متعلق ریوو کمیٹی کو معاملہ بھیجا جائے گا۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ میں کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول اوتر افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دیدی گئی۔کابینہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہا گیا۔ وفاقی کابینہ نے کورونا سے نمٹنے کیلیے بوسنیا کی امداد، این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی عارضی تقرری، حیسکو کے سی ای او کی تقرری اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے دی۔کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے 29 اپریل کے فیصلوں کی توثیق جبکہ پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سی ای او کی تقرری کی منظوری مؤخر کردی۔سی پیک سے متعلق چینی باشندوں کو ویزے کے لیے خصوصی طریقے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔