میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے دو منصوبوں کا اعلان

وزیراعظم کا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے دو منصوبوں کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے دو منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکل ایجوکیشن کیلئے 1 لاکھ ستر ہزار اسکالرشپس دیں گے ، 50 ہزار اسکالر شپس ہائر ٹیکنالوجیز کیلئے دی جائیں گے ،ہماری کوشش ہے کہ ہر سال فنڈز بڑھاتے جائیں ، دنیا میں روز گار پرائیویٹ سیکٹرز میں ملتاہے ، نوجوانوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ روز گار کا ہے ۔نوجوانوں کے لیے اپنے وڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے ، دنیا بھر میں روزگار نجی شعبوں میں ملتا ہے ، لوگ خود چھوٹے اور درمیانی سطح پر انڈسٹریز لگاتے ہیں یا کاروبار کرتے ہیں۔ ہم نوجوانوں کو روزگار کی سہولت دے رہے ہیں تاکہ ملک کو اٹھا سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ہنر پروگرام متعارف کرایا گیا ہے ، جس کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت فراہم کی جائے گی، انہیں 6 ماہ کے کورسز کے بعد وہ نوکریاں ملیں گی کہ نوجوان سوچ بھی نہیں سکتے ۔ ایک لاکھ 70 ہزار اسکل ایجوکیشن کے لئے اسکالر شپس دے رہے ہیں، نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کا فنڈز مختص کیا گیا ہے ، کوشش ہے کہ ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں